کراچی(این این آئی)ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ کا عمومی رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020 سے فروری 2021 تک کی مدت میں ملک میں پیٹرول کی پیداوار میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پربالترتیب 55.40 فیصد اور21.07 فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر81 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر13.93 فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر175.91 فیصداضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پر43.99 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 2,223,638000 لیٹر پیٹرول کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.07 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1,836,597000 لیٹرپیٹرول کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ فروری 2021 میں ملک میں 258,487000 لیٹرپیٹرول کی پیداوارہوئی، اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 3,651,460000 لیٹرہائی سپیڈڈیزل کی پیداوارریکارڈکی گئی۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3,205,141000 لیٹرہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ فروری 2021 میں ملک میں 420,452000 لیٹرہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوارریکارڈکی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 12,631000 لیٹرلائیٹ ڈیزل کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43.99 فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 22,552000 لیٹرلائیٹ ڈیزل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔فروری 2021 میں ملک میں لائیٹ ڈیزل کی پیداوارمیں گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی پیداوارمیں ماہابہ بنیادوں پر42.46 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر7.94 فیصدکانمایاں اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں