کوئٹہ (آن لائن )رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے اور اقدامات ہوا ہو گئے۔ادارہ شماریات کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 26 روپے مہنگا ہو گیا، ملک میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی اوسط قیمت 988 روپے 36 پیسے پر پہنچ گئی۔گائے کا گوشت 4 روپے 60 پیسے، بکرے کا گوشت 6 روپے 72 پیسے اوسط مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی رہی۔لہسن 7 روپے 35 پیسے فی کلو سستا ہوا ،دال ماش کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 22 پیسے کمی ہوئی، دال چنا 4 روپے ،دال مونگ 5 روپے 14 پیسے ،دال مسور 2 روپے 70 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر10 روپے 59 پیسے سستا ہوا ، 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں