چینی کی خریداری کے لیے کچھ اور اشیا کی خریداری بھی لازمی قرار

اسلام آبدا(مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی خریداری کے لیے کچھ اور اشیا کی خریداری بھی لازمی قرار ،جیو نیوز کے مطابق بازاروں میں چینی مہنگی دستیاب ہے، غریب عوام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی خریدنے کے لیے لمبی قطارو ں میں کھڑا ہونے پرمجبور ہیں۔شہری کہتے ہیں کہ چینی تھوڑی مقدار میں مل رہی ہے اور اس پر بھی شرائط لاگو ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب ہے مگر کم وقت کے لیے اور یہ شرائط رکھی ہے کہ ایک پیکٹ چینی کے لیے سو ڈیڑھ سو روپے کی اور خریداری لازمی کرنا پڑے گی۔دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ چینی کے لیے لوگ زیادہ ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹوز پر اس کی مقدار کم ہے اس لیے ایک بندے کو ایک ہی پیکٹ دیا جارہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے عوام کو بھی سدھرنے کی ضرورت ہے، کچھ لوگ دھوکے سے زیادہ چینی خریدکر دوسروں کی حق تلفی کر رہے ہیں۔ایک شہری نے کہا کہ حکومت اچھا کام کر رہی ہے، عوام بگڑے ہوئے ہیں، وہ بچے بیٹھے ہوئے انھو ں نے 10،10،12،12 پیکٹ رکھے ہوئے ہیں ،یہ ہمیں عقل ہونی چاہیے کہ لوگو ں کا حق نہ مارے ،دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کی شکایت ہے کہ اکثر لوگ ڈھیروں ڈھیر چینی لے جاتے ہیں اور سستی چینی ضرورت مند تک نہیں پہنچتی، اسی لیے اب چینی کے ساتھ 100،200 روپے کی خریداری لازمی قرار دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close