سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، مسلسل دوسرے روز کتنا اضافہ ہوا؟ فی تولہ نئی قیمت جاری ہو گئی

کراچی (پی این آئی) رمضان المبارک میں جہاں اشیائے ضروریہ مہنگی ہوتی ہیں وہیں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روزے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ ایک لاکھ تین ہزار روپے کا

ہوگیا ہے۔ دس گرام سونا 428 روپے کے اضافے سے 88 ہزار 305 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 4 ڈالر برھ کر 1747 ڈالر ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز یکم رمضان المبارک کو بھی فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close