انتظار کی گھڑیاں ختم، حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں اتنی کم کر دیں کہ شہریوں خوشی سے نہال

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی جانب سے عوام کو رمضان المبارک کا تحفہ دے دیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول ایک روپے 79 پیسے سستا کردیا گیا ہے جس کے بعد فی لٹر

پٹرول 108 روپے 56 پیسے کا ہوگیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل دو روپے 32 پیسے سستا ہو کر 110 روپے 76 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے چھ پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ 80 روپے لٹر ہوگیا ہے۔ لائٹ ڈیزل دو روپے 21 پیسے سستا ہو کر 77 روپے 65 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close