پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

ریاض (پی این آئی) دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملک سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔سرکاری تیل کمپنی ارامکو کی جانب سے گیسولین 91 کی قیمت 1.90 ریال سے بڑھا کر 1.99 ریال (81 روپے 14 پیسے) کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گیسولین 95 کی قیمت کو اپریل

کے مہینے کیلئے 2.04 ریال سے بڑھا کر 2.13 ریال ( 86 روپے 85 پیسے) کردیا گیا ہے۔سعودی عرب میں اپریل کیلئے ڈیزل کی قیمت 0.52 ریال (21 روپے 20 پیسے) جبکہ کیروسین آئل کی قیمت 0.70 (28 روپے 54 پیسے) مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close