انٹربینک میں ڈالر میں کمی، کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

کراچی(آئی این پی) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 153 روپے کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اوسطا 7 پیسے کی کمی واقعے ہوئی اور ایک ڈالر 152.94 پیسے کا ہو گیا۔روپے کے مقابلے میں برطانوی پانڈ ، جاپانی ین اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی تاہم یورو کی قدر میں اوسطا 24 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔مرکزی بینک کے جاری اعداد

وشمار کے مطابق انٹربینک میں ایک یورو کی قیمت 181.78 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پانڈ 209.65، جاپانی ین1.39 اور سعودی ریال 40.78 روپے میں فروخت ہوا۔ حلقہ این اے 75ڈسکہ ضمنی الیکشن: مسلم لیگ (ن)کو بڑی سیاسی جماعت نے حمایت کی یقین دہانی کرادی ڈسکہ(پی این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی نے این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی دنگل کل(ہفتے کو) سجنے جا رہا ہے جس میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے نوشین افتخار جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی اسجد ملہی میدان میں ہیں اور دونوں امیدواروں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ الیکشن سے چند گھنٹے قبل پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔ ڈسکہ ضمنی الیکشن، پولنگ سے چند گھنٹے قبل ہی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا ایسا انکشاف کہ الیکشن کمیشن کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیالاہور(پی این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ حلقہ میں 21 فیصد کورونا پھیل چکا ہے،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتخاب کا انعقاد ممکن بنانا الیکشن کمیشن کا امتحان ہے،ن لیگی امیدوار کا رونا دھوناسمجھ سے بالاتر ہے، پنجاب حکومت ہرطرح کی سہولت کاری کر رہی ہے، اب ہم لوگوں سے زبردستی ووٹ تو ن لیگ کیلئے نہیں ڈلوا سکتے،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے پنجاب حکومت نے پلان مرتب کر لیا ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نے

اپنے ایک روزہ دورہ لاہور میں عوامی مفادات پر مبنی منصوبوں کے بارے بریفنگ لی،وزیراعظم نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی ترجیحات کا تفصیل سے جائزہ لیا اور مثبت تجاویز دیں،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدامات کو سراہا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ صوبائی وزیر خوراک اور چیف سیکرٹری نے وزیراعظم کو صوبے میں اشیائے خورونوش کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے بریفنگ دی، گندم,آٹا,چینی,دالیں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت جنوبی پنجاب کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے جو وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت جلد قوم کے سامنے رکھیں گے۔معاون خصوصی نے ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ممکن بنایا,شفاف انتخاب کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات بھی لی گئی ہیں،ن لیگی امیدوار کا رونا دھونا سمجھ سے بالاتر ہے ، ن لیگی امیدوار نےفائرنگ اور مختلف حیلے بہانوں سے رونے دھونے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،حلقہ کی عوام فیصلہ کرے گی کہ تحریک انصاف کاامیدوار ان کیلئے ایک ارب کا ترقیاتی پیکج علاقے کیلئے لیکر آئے گا دوسری طرف ن لیگی امیدوار جانشینی،گدی نشینی اور منشیات فروشی کا تحفہ دے گا، ڈسکہ کی عوام باشعور ہے وہ سوچ سمجھ کر ووٹ کا فیصلہ کریں گے اور اپنا ووٹ تحریک انصاف کےامیدوار کے پلڑے میں ڈالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close