نیپرا نے پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی) نیپرا نے 355میگاواٹ بجلی کی مجموعی گنجائش رکھنے والے2006کی قابل تجدید پاور پالیسی کے تحت بننے والے 07بگاس، 03 ونڈ اور 02 سولر پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے-جی)نے ان 12پاور پلانٹس کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں نظر ثانی کے لئے نیپرا کو درخواستیں دی تھیں، اتھارٹی نے قواعد و ضوابط کے تحت درخواستوں کو تسلیم کیا اور 03مارچ 2021کو اس

معاملے پر عوامی سماعت کی۔ اتھارٹی نے سی پی پی اے۔ جی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ہے۔فیصلے کے تحت اتھارٹی نے بگاس پاور پلانٹس کی ریڑن آن ایکویٹی 17 سے کم کر کے 12فیصد، ونڈ کے3پاور پلانٹس میں سے 1کا ریڑن آن ایکویٹی 18 سے 13 اور 2 کا 17سے کم کر کے 13فیصد، سولر کے پاور پلانٹس کی ریڑن آن ایکویٹی 17سے کم کر کے 13فیصد کر دی ہے، ونڈ پاور پلانٹس کےآپریشن اینڈ مینٹی ننس کی لاگت کی مد میں 20فیصد، سولر پاور پلانٹس کےآپریشن اینڈ مینٹی ننس کی لاگت کی مد میں 15فیصد اور بگاس پاور پلانٹس کے آپریشن اینڈ مینٹی ننس کی لاگت کی مد میں 10فیصد کمی کی گئی ہے۔ بگاس اور ونڈ کے پاور پلانٹس کے انشورنس کو 1فیصد سے کم کر کہ 0.7فیصد جبکہ سولر پاور پلانٹس کے انشورنس کو 1 فیصد سے کم کر کہ 0.5فیصد کر دیا گیا ہے، ٹیرف میں کمی کے تحت پلانٹس کی بقیہ زندگی تک 150ارب روپے کی بچت ہوگی۔اس سے قبل اتھارٹی نے 12 تھرمل پاور پلانٹس کے ٹیرف میں بھی کمی کی منظوری دی تھی جس سے 182ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔اس طرح دونوں فیصلوں کے مطابق تقریبا 332 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔ بروزہفتہ تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ڈسکہ(پی این آئی) حلقہ این اے75ڈسکہ میں کل ضمنی الیکشن ہوں گے۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے روز کل مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق کی جانب سے مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close