لاہور(پی این آئی) یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، چینی 68 روپے فی کلو اور گھی 170 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہوگا، دالیں، چاول، مشروبات بھی رعایتی نرخوں پر ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق
یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز10 اپریل سے ہوگا۔ریلیف پیکج کے تحت عوام کو 19 ضروری اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ آٹا، دالیں، کھجور، چاول، گھی، مشروبات رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جائیں گے۔ رمضان پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے کا ملے گا۔ چینی 68 روپے فی کلو اورگھی 170 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔ پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر 1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو مہنگائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 7 ارب کی لاگت سے 313 سہولت رمضان بازار قائم کیے جائیں گے۔ صوبائی وزراء کی مختلف اضلاع کا دورہ کرنے کیلئے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اشیائے خوردونوش کی دستیابی کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔رمضان بازاروں اور مارکیٹوں میں چینی مقرر کردہ ریٹ پر دستیاب ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔وزیراعظم عمرا ن خان نے بڑے بڑے مافیاز کو پہلی مرتبہ قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں، سیاسی مافیاز مزاحمت کررہے ہیں اور یہ پاکستان کا اصل میں اہم مرحلہ ہے ، نظام میں کرپشن اور برائی آجائے تو بہت رکاوٹیں آجاتی ہیں اور اسے ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں