یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان المبارک پیکج کا اعلان کر دیا

پشاور (پی این آئی) یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا جو 10 اپریل سےنافذ العمل ہوگا ۔ رمضان پیکج کے تحت چینی، آٹا، دالوں، بیسن اور برانڈڈ مصنوعات کی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے، گھی 298 اور آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 800 روپےمیں ملے گا جب کہ بیسن 20 روپے سستاکرکے 140 روپے اور کھجوریں 20 روپے کمی کے بعد 160 روپے کلو فروخت کی جائیں گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پردال ماش دُھلی ہوئی 10 روپے کمی کے بعد255 روپے، دال مونگ 10 روپے کمی کے بعد 240 روپےکلو، سرخ مرچ 200 گرام پیکٹ 20 روپے کمی کے بعد 180 روپے، دھنیا پاؤڈر 200 گرام 9 روپے سستا کرکے81 روپے،گرم مصالحہ مکس 50 گرام 6 روپے سستا کرکے 59 روپے،گرم مصالحہ پاؤڈر 7 روپے سستا کرکے 60 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ اسی طرح برانڈڈ کمپنیوں کی چائے کی پتی 47 روپے تک سستی کرکے 869 روپے اور مختلف کمپنیوں کے مشروبات کی ڈیڑھ لیٹر بوتل کی قیمت 45 روپے سستی کرکے 317 روپے میں فروخت کی جائے گی ۔ مزید برآں مختلف کمپنیوں کا ڈبہ پیک دودھ 20 روپے سستا کرکے 134 روپےفی لیٹر اور ڈبہ پیک کریم 10 روپے تک سستی کرکے 55 روپے کی کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close