چینی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو کمی ہو گئی، سستی چینی کب سے ملے گی؟ اعلا ن ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)مشیرداخلہ و احتساب بیرسٹرشہزاداکبرنےکہاہےکہ پنجاب حکومت15روپے فی کلوچینی پرسبسڈی دے رہی ہے، جمعہ (کل) سے صوبے میں85روپے فی کلو چینی ملنی چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر شہزاداکبر نے کہا کہ عدالت نے متعددبارحکومت

کوچینی کی قیمت طے کرنےکاکہا ،اس بارحکومت نے خودچینی کی قیمت مقرر کی ہے،ہم پوری کوشش کریں گے کہ چینی مقررکردہ قیمت میں ملے۔مشیر داخلہ و احتساب نے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف کارروائی کسی کے کہنے پرنہیں کی گئی، کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں کسی کوٹارگٹ کوکیاگیاہو، کسی اپنےسےسوال کرناتکلیف دہ عمل ہوتاہے تاہم یہ تاثر بھی درست نہیں کہ حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے سے سوال نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی ضمن میں ایف بی آرکوپانچ سال کی تحقیقات کرنےکاکہاگیاتھا تین ، چارشوگر ملز نے سٹے لیا ہوا ہے اور دیگرپرٹیکس لگادیاگیاہے،18شوگرملزپرایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے۔مشیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے کہ بلاتفریق احتساب ہو، جس کسی کولگتاہے اسکوٹارگٹ کیاجارہاہے وہ عدالت جائے، سوالات کامطلب یہ نہیں وہ شخص مجرم ثابت ہوگیا۔ چینی انتہائی سستی، عدالت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کرکے شوگر ملز کو حکم جاری کر دیا لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں فی کلو چینی 80 روپے کلو فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد جمیل نے کی۔ دورانِ سماعت شوگر ملز نے موقف اپنایا کہ حکومت غیر قانونی طریقے سے شوگر ملز سے 80 روپے کلو چینی خرید رہی ہے، ہم رمضان المبارک میں 20 ہزار ٹن چینی 80 روپے کے حساب سے دینے کو تیار ہیں۔دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہوگی۔ شوگر ملز کے پاس 25 لاکھ ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ رمضان المبارک میں پنجاب کی شوگر ملزایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی فراہمی 80 روپے کے حساب سے کریں گی۔ کین کمشنر اس حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ایف آئی اے نے شوگر ملز مالکان کیساتھ ملکر چینی کی قیمت بڑھانے میں ملوث 7افراد دھر لیے لاہور(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے کمرشل بینکنگ سرکل نے شوگر سٹہ مافیا

کے تین ارکان کی گرفتاری کے بعد مزید 4 افراد کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 7ہو گئی ہے۔شوگر سٹہ مافیا کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خلاف ایف آئی اے حکام نے کریک ڈاون شروع کر دیا ہے، کارروائی کے دوران تین بروکر دیال داس، سنتوش کمار اور راج کمار گرفتار ہوئے۔اس کے بعد ایک اور کارروائی کے نتیجے میں مزید 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ملزمان شوگر بروکر ہیں اور مل مالکان سے مل کر چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان شوگر سٹہ مافیا میں ملوث ہیں، ملزمان نے مجرمانہ کارروائیوں کے لیے سوشل میڈیا فورمز اور جعلی بینک اکاونٹس کا استعمال کیا۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کراچی کی جانب سے دو مقدمات درج ہیں، مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں،

مزید تفتیش کے لیے عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔ کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی پشاور(پی این آئی)کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی۔۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہمالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا اور موقع پر دو اڈہ سب اسٹینڈ بھی سیل کیے اور کچھ گاڑیوں پر جرمانے بھی عائد کیے۔ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں صوبائی

حکومت پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہووائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی۔۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہمالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا اور موقع پر دو اڈہ سب اسٹینڈ بھی سیل کیے اور کچھ گاڑیوں پر جرمانے بھی عائد کیے۔ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں صوبائی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہوجائے گی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تمام بس اڈوں میں کرونا ایس او پیز واضح طور پر آویزاں کئے

جائیں اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مسافروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنایا جائے ورنہ اڈڈوں کو سیل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بس اڈوں پر باقاعدگی سے سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے اور مسافروں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمدنہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close