رمضان المبارک میں عوام کو خصوصی ریلیف مل گیا، یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)رمضان المبارک میں عوام کو خصوصی ریلیف مل گیا، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عوام کے لیے اعلان کیے گئے خصوصی ریلیف پیکج

میں اشیاءضروریہ کی قیمتو ں میں خصوصی کمی کی گئی ہے۔بیسن 20 روپے کمی سے 140 روپے، کھجور 160 روپے کلو ملے گی۔ شربت کی ڈیڑھ لیٹر کی بوتل 45 روپے کمی سے 317 کی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ بیسن کی قیمت 20 روپے کم کر کے 140 روپے کلو کر دی گئی ہے۔ کھجور 20 روپے کمی سے 160 روپے کلو ملے گی۔ دال ماش دھلی 255 اور دال مونگ 240 روپے کلو دستیاب ہو گی۔سرخ مرچ کا 200 گرام پیک 20 روپے کمی سے 180 روپے کا ملے گا۔ گرم مصالحہ، دھنیا پاوڈر اور مختلف برانڈ کے مصالحہ جات پر دس فیصد تک رعایت دی گئی ہے۔ برانڈڈ کمپنی کا 975 گرام چائے کی پتی کا پیک 47 روپے کمی سے 869 روپے کا ملے گا۔ مشروبات کی ڈیڑھ لیٹر بوتل 45 روپے سبسڈی سے 317 روپے کی کر دی گئی ہے۔ ڈبہ پیک لیٹر دودھ 20 روپے کمی سے 134 اور کریم کا پیک 55 روپے کا دستیاب ہو گا۔پیکیج کے تحت قیمتوں کا اطلاق 10 اپریل سے ہو گا۔یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور یوٹیلٹی گھی پر پہلے ہی سبسڈی دی جا رہی ہے، جس کے تحت ا?ٹا کا 20 کلو کا تھیلہ 800 روپے، چینی 68 روپے کلو اور گھی کا پیک 170 روپے کلو مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کے اشتراک سے عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ہر سال رمضان المبارک میں اشیا ءضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرتی ہے، اس برس بھی رمضان پیکج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں