ڈالر مزید سستا ہو گیا، روپے کی قدر کتنی بڑھ گئی؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

کراچی(پی این آئی) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر کو بدستور تنزلی کا سامنا رہا۔مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 17 پیسے کی کمی سے 153.01 روپے پر بند ہوٸی جبکہ اوپن کرنسی

مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 153.40 روپے پر بند ہوئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 13 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 2 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14کروڑ60لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7ا رب 15کروڑ22لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 67 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج دن کے آغاز پرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے، ڈالر انڈیکس سات پوائنٹس کم ہو کر 92.38 پر آگیا ہے جبکہ سونے کی قدر 1.30ڈالر کم ہو کر 1740.30ڈالر فی اونس ہے۔خام تیل کی قیمت29سینٹ کمی کے بعد59.48 پر آگئی ہے جبکہ100انڈیکس میں 346پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے جس کےبعد انڈیکس 44300پر آگیا ہے۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر کو بدستور تنزلی کا سامنا رہا۔مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 17 پیسے کی کمی سے 153.01 روپے پر بند ہوٸی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 153.40 روپے پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close