اسلام آ باد (آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے پٹرولیم تابش گوہر نے اوگرا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے تحت کام کرتے ہوئے مکمل آزادی سے اپنے فیصلے کرے، پالیسی بنانے والوں اور ریگولیٹرز کے درمیان تعاون سے آئل اور گیس سیکٹر میں شفافیت، بہتری اور مقابلہ میں اضافہ ہو گا اور آئل اور گیس سیکٹرز کو فائدہ اور سہولت ملے گی،انہوںنے پالیسی بنانے والوں اور ریگولیٹرز کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیا
تاکہ صاف و شفاف ریگولیٹری فریم ورک کا نفاذ ہو سکے ۔جمعرات کو وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے پٹرولیم تابش گوہر نے اوگرا ہیڈ آ فس کا دورہ کیا اور اوگرا کے چیئرمین ، اوگرا اتھارٹی کے ارکان اور سینیئر انتظامیہ سے ملاقات کی،اس موقع پر تابش گو ہر نے پالیسی بنانے والوں اور ریگولیٹرز کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیا تاکہ صاف و شفاف ریگولیٹری فریم ورک کا نفاذ ہو سکے، اس سے آئل اور گیس سیکٹر میں شفافیت، بہتری اور مقابلہ میں اضافہ ہو گا اور آئل اور گیس سیکٹرز کو فائدہ اور سہولت ملے گی، تابش گوہر نے دوٹو ک انداز میں اوگرا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے تحت کام کرتے ہوئے مکمل آزادی سے اپنے فیصلے کرے۔چیئرمین اوگرا مسرور خان نے معاون خصو صی کو یقین دلایا کہ اوگرا ریگولیٹری فریم ورک کے تحت صارفین کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ،شفافیت اور مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کرے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں