سونے کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟ آج فی تولہ سونے کی قیمت کیا رہی، تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر کے اضافے سے 1736ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی

کے مستحکم رہیں۔اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 104000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 89163روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98روپے پر مستحکم رہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا اسلام آباد (پی این آئی ) ملک بھر کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 33 پیسے کے بعد 153 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز منگل کو انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153.60روپے سے کم ہو کر153.20روپے اور قیمت فروخت153.70روپے سے کم ہو کر153.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید153.60روپے سے کم ہو کر153.20روپے اور قیمت فروخت153.90روپے سے کم ہو کر153.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 179.50روپے سے بڑھ کر180روپے اور قیمت فروخت181.30روپے سے بڑھ کر181.80روپے ہو گئی تاہم50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.50روپے سے کم ہو کر211روپے اور قیمت فروخت213.50روپے سے کم ہو کر213روپے پر آ گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close