‎ بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی )نیپرا نے بجلی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔سی بی بی اے نے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ،اضافے کااطلاق صرف اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،صارفین پر4 ارب 40 کروڑ روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔نیپراکاکہناہے کہ اضافے کااطلاق ڈسکوزکے تمام لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close