سونا مسلسل دوسرے روز اتنا سستا ہو گیا کہ خریداروں کی موجیں لگ گئیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ چار ہزار روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونا 387 روپے سستا ہو کر 89 ہزار 163

روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر نو ڈالر کے اضافے سے 1735 ڈالر ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 950 روپے سستا ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close