عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کمی

کراچی(آئی این پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1726 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 950 روپے اور 814 روپے کی کمی واقع

ہوی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 4 ہزار 450 روپے ہوگئی ، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 89 ہزار 550 روپے پر پہنچ گئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98 روپے پر مستحکم رہی ہے۔ ڈالر کی پھر اونچی اڑان، ایک ہی دن میں کتنا مہنگا ہو گیا؟ پاکستانی روپے کو روندڈالا لاہور (پی ای این ) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 11 پیسے مہنگا ہو گیا، دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 752.74 پوائنٹس کی بدترین مندی ہوئی ہے، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔نجی ٹی وی کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران بڑھوتری دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دو روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بالترتیب 25 پیسے اور 54 پیسے مہنگا ہوا تھا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 11 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 55 پیسے سے بڑھ کر 153 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران مندی کے باعث 44 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی ایک موقع پر انڈیکس 43471.19 پوائنٹس کی سطح کو پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر معمولی تیزی کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوئے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 752.74

پوائنٹس کی مندی کے بعد 43548.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 1.7 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 13 کروڑ 91 لاکھ 98 ہزار 266 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close