اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے رواں سال کے لیے پن بجلی (پانی سے پیدا ہونے والی)کے ٹیرف میں 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے،56پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد پن بجلی کا ٹیرف4روپے 11پیسے فی یونٹ ہوگیا،ٹیرف میں 96پیسے فی یونٹ نیٹ ہائیڈل پرافٹ بھی شامل ہے،واضح رہے کہ پن بجلی کا پرانا ٹیرف3روپے 55 پیسے فی یونٹ تھا قومی اسمبلی کے مقابلے میں سینیٹ کے اختیارات کم ہونے پر، سینٹ
کے اختیارات بڑھانے کا مطالبہ کر دیاگیا اسلام آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے قومی اسمبلی کے مقابلے میں سینیٹ کے اختیارات کم ہونے پر، سینٹ کے اختیارات بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹر رضا ربانی نے سینٹ میں دونوں ایوانوں کے اختیارات برابر کرنے کا بل پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا۔رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دو ایوانوں کے درمیان اختیارات کی بات ہوتی ہے، قومی اسمبلی کے مقابلے میں سینیٹ کے اختیارات کم ہیں، ایوانوں کے اختیارات برابر ہونے چاہئیں۔رضا ربانی نے بل میں سینیٹ کے اختیارات بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 57,62,72,73,86,89,126,159،160، 162 اور 166 میں ترمیم کی جائے، صوبے کے وزیراعلی کو سینیٹ میں بولنے کا اختیار دیا جائے، سینیٹر متعلقہ علاقے سے ہو تو ووٹ منتقل کروا کر دوسرے علاقے سے نہ آئے۔چیئرمین سنجرانی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کے دوران خفیہ کیمروں کا معاملہ زیر بحث آیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان میں خفیہ کیمروں کی فرانزک تحقیقات کرائیں گے۔ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے 27 سینیٹرز آزاد اپوزیشن ہیں، ہمارے ممبران کو الگ نشستیں دی جائیں، ہم آزاد اپوزیشن کے طور پر تعمیری سیاست کو جاری رکھیں گے۔اعظم نذیر کی تقریر کے دوران سینیٹر دلاور خان سمیت دیگر سینیٹرز نے شور شرابا کیا۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی نے بھی سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایوان میں خفیہ کیمرے لگنے کے معاملے کی تحقیقات کامطالبہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں