لاہور (پی این آئی)گزشتہ 7 ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت 16 روپے تک کی کمی ہو چکی۔ سعودی عرب سے رقوم بھیجنے والے پاکستانی تارکین وطن کیلئے اہم خبر۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں زبردست اضافے نے بڑے بڑے معاشی ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا بحران
کے دوران 7 ماہ قبل پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 169 روپے کی تاریخی کم ترین سطح تک گر گئی تھی۔تاہم پھر روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ شروع ہوا اور 7 ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت 16 روپے تک کی کمی ہو چکی۔ معاشی ماہرین کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستانی روپے کے علاوہ دنیا کی کسی کرنسی کی قدر میں اتنی واضح بہتری نہیں آئی۔ رواں ماہ سال کے 3 ماہ کے دوران پاکستانی روپے کو سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیا گیا ہے۔پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں جہاں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے، وہاں دیگر کرنسیوں خاص کر سعودی ریال کی قیمت میں بھی واضح کمی آئی ہے۔جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 41 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگئی۔ ملکی کرنسی مارکیٹ میں سعودی کرنسی کی قیمت 40 روپے 93 پیسے ہوگئی ہے۔ تاہم جمعہ کے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں53پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153.10روپے سے بڑھ کر 153.53روپے اور قیمت فروخت153.20روپے سے بڑھ کر153.73روپے پر جا پہنچی۔اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.90روپے سے بڑھ کر153.50روپے اور قیمت فروخت 153.30روپے سے بڑھ کر153.80روپے ہو گئی ۔ ڈالر کے علاوہ یورو کی قدر میں بھی 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 178روپے سے بڑھ کر179.50روپے اور قیمت فروخت 180روپے سے بڑھ کر181.50روپے پر آ گئی۔ اس کے علاوہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209روپے سے بڑھ کر211روپے اور قیمت فروخت211روپے سے بڑھ کر213روپے ہو گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں