چینی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی، عوام کو رمضان المبارک سے قبل تحفہ مل گیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی پرچون قیمت مقر رکردی ہے، مارکیٹ میں چینی 85 روپے فی کلو سے زیادہ قیمت پر فروخت نہیں کی جائے گی، چینی کی ایکس مل ریٹ قیمت 80 روپے سے زیادہ نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں اس وقت ایکس مل ریٹ قیمت 95 روپے فی

کلو ہے۔مارکیٹ میں پرچون ریٹ پر چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو ہے۔اس کے برعکس پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی مقرر کردہ پرچون قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت مارکیٹ میں چینی 85 روپے فی کلو سے زیادہ قیمت پر فروخت نہیں کی جائے گی،چینی کی ایکس مل ریٹ قیمت 80روپے سے زیادہ نہیں ہوگی۔ دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب کی تمام تر کاوشوں، کوششوں اور دھمکیوں کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں آٹے اور چینی کا بحران ختم نہ کیا جاسکا۔جس کے نتیجے میں جمعرات کے روز بالخصوص سمن آباد، گلشن راوی اور اچھرہ سمیت مختلف علاقوں میں چینی اور آٹے کی قلت کا بحران جاری رہا جبکہ شہری آٹے اور چینی کے حصول کے لئے مارے مارے پھرتے رہے۔ چینی کا سٹاک رکھنے والے دکاندار چینی کو 110 روپے سے 115 روپے تک من مانی قیمتوں پر فروخت کرتے رہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فلور ملو سے آٹے کی سپلائی تاحال معطل ہے۔مزید برآں چینی سٹہ بازوں کے واٹس اپ گروپوں سے مزید 392 بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، ملک بھر میں ایک ہزار سٹہ بازوں کا ریکارڈ بھی مل گیا۔ ان اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 6 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے بے نامی اکائونٹس میں 7 ارب روپے منجمد کرا دیے ہیں جبکہ واٹس پ گروپ سے ملک بھر میں ایک ہزار سٹہ بازوں کا بھی ریکارڈ مل گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close