سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں بڑاضافہ، خریداروں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

کراچی(پی این آئی )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار پانچ سو روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ چھ ہزار روپے ہو گئی۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 286روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 90ہزار878روپے ہو گئی ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 19 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 731 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں