اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ڈالر کی قیمت کو ریورس گئیر کا سلسلہ تھم گیا ، اچانک بڑا اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 41پیسے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 54پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 153 روپے 70کا ہو گیا تھا ۔
پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں کتنی کمی ؟ اوگرا نے سمری بھجوا دیاسلام آباد(آئی این پی ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی رجحان ہے جس کے باعث یکم اپریل سے پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔ذرائع نےبتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراربھی رہ سکتی ہیں جبکہ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 11روپے 23 پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔ذرائع کے مطابق فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔۔۔۔۔ڈالر کی قدر کا تسلسل جاری، پاکستان کے بیرونی قرضوں میں کتنی کمی ہوگئی؟ ڈالر مزید کتنا نیچے آئیگا؟ تفصیلات آگئیںکراچی (پی این آئی) ڈالر کی قیمت 145 روپے کی کم ترین سطح تک گر جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتمیں واضح کمی دیکھی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔انٹر بینک میں ڈالر153.20روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں153.50روپے کی سطح پر آگیا ۔ فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154روپے سے گھٹ کر153.10روپے اور قیمت فروخت154.10روپے سے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں