پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، یکم اپریل سے پیٹرول کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ اوگرا نےسمری تیار کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ، یکم اپریل سے پٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے، اگر حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رہ سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں

کمی رجحان ہے۔جس کے تناظر میں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔سمری میں یکم اپریل سے پٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رہ سکتی ہیں۔ اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close