عام آدمی کی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )ہونڈا کمپنی نے رواں سال تیسری بار موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق یکم اپریل سے سی ڈی 70، سی بی 150 ایف سمیت موٹرسائیکلیں دو ہزار روپے تک مہنگی ملیں گی۔کمپنی اس سے قبل رواں سال جنوری میں 3 ہزار اور فروری میں 3400 روپے تک کا اضافہ

کرچکی ہے۔قیمتوں میں نئے اضافے سے اٹلس ہونڈا کی سی بی 150 ایف 2 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی سی ڈی 70 کی قیمت میں بھی ایک ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کے نرخ 82 ہزار 900 روپے ہوگئے۔ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھا کر 88 ہزار 900، پرائیڈر 100 سی سی کے نرخ ایک ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 مقرر کئے گئے ہیں۔سی جی 125، سی جی 125 ایس۔ایس ای اور سی بی 125 ایف۔ایس ای کی قیمتوں میں بھی 1600 روپے اضافہ کردیا، جس کے بعد ان کے نرخ بالترتیب ایک لاکھ 36 ہزار 50، ایک لاکھ 64 ہزار 500 اور ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے ہوگئے ہیں۔ شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور تھری ویلر گاڑیوں کی چالان فیسوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا لاہور(پی این آئی )محکمہ داخلہ پنجاب نے موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں اور تھری ویلر گاڑیوں کی چالان فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق موٹرسائیکل کاکم ازکم جرمانہ 500 ،تھری ویلرکی اوولوڈنگ کا جرمانہ 750 ،تھری ویلرکی اوورسپیڈ کا جرمانہ 500 ،کار کی اوورسپیڈنگ کاجرمانہ ایک ہزار، سیٹ بیلٹ نہ باندھنےپراب 750 روپےجرمانہ کیاجائےگا۔پبلک وہیکل کااوورسپیڈکاجرمانہ ایک ہزار، پبلک وہیکل بس کی اوورلوڈنگ کاجرمانہ 1500روپےہوگا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جرمانوں کےپوائنٹس بھی مقررکردئیے گئے ہیں جبکہ 20 پوائنٹس ہونےپر ڈرائیورکا لائسنس منسوخ کردیا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں