سونے کے خریداروں کیلئے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہو گئی؟ نئی قیمت جاری

کراچی (پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہو گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار 700روپے ہو گئی ۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 90ہزار 621روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں

سونے کی فی اونس قدر 6 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 727 ڈالر ہے۔ پاکستان سے غربت کا خاتمہ؟ عالمی ادارے نے پاکستانیوں پر ڈالروں کی بارش کر دی اسلام آباد (پی این آئی) ورلڈ بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی رقم مختلف مدوں میں دی جائے گی۔ ورلڈ بینک پاکستان کو احساس پروگرام کیلئے 600 ملین ڈالر جبکہ کورونا کے خلاف اقدامات کیلئے 128 ملین ڈالر دے گا۔ ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان میں غربت کے خاتمے سمیت مختلف پراجیکٹس کیلئے 600 ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف سے کروڑوں ڈالر پاکستان پہنچنے کے لے تیار، ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے خبردار کر دیا گیا اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ نےجاری کیے گئے اعلامیے میں پاکستان کی حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ کورونا کے باوجود وسط المدتی پالیسوں کے نفاذ اورادارہ جاتی اصلاحات میں توازن رکھا، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹارگیٹڈ سپورٹ اور استحکام کے لیے احتیاط سےکام لیاگیا، بہترٹیکس وصولی اور ٹیکس وصولیوں میں صوبائی حصہ بڑھانے سے قرض کمی میں بہتری آئےگی، اگلے مالی سال کے اہداف جنرل سیلز اور ذاتی آمدن میں ٹیکس اصلاحات پر منحصرہوں گے۔پاکستان کو 50کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئےآئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستانی حکام نےشرح نمومیں اضافے، ادارہ جاتی اصلاحات، پائیداراقتصادی ترقی اورمعاشی اصلاحات کرنے کے لیے جارحانہ اقدامات اٹھائے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ پاکستان کوبجٹ سپورٹ کے طورپر مجموعی طورپرتقریباً 2 ارب ڈالرکی رقم جاری کی جاچکی ہے، پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرقرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019 میں دی گئی تھی اور آئی ایم ایف کا یہ پروگرام 39 ماہ میں مکمل ہونا ہے۔تاہم آئی ایم نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ اوردہشتگردوں کی مالی مددروکنے کے ایکشن پلان پرعملدرآمد لازم ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close