آٹا اور چینی دستیاب نہیں جبکہ گھی کتنا مہنگا ہو گیا؟ غریب پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) رمضان سے پہلے ہی ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے،پھل اور سبزی کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں اورغریب اورمتوسط طبقےکی مشکلات بڑھ گئی ہیں،ماہِ رمضان سےقبل سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہاہے،یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی

قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں ۔نجی ٹی وی کےمطابق فیصل آبادمیں چینی کی فی کلوقیمت110روپے تک پہنچ گئی ہے،دوسری جانب لاہور کےیوٹیلٹی سٹورزپر 215روپےلیٹرمیں فروخت ہونےوالا خوردنی تیل 271 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ بازارکے مقابلے میں چینی، دالیں اور آٹے کی کم قیمت پر فروخت جاری ہے۔ادھر پشاور کے یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا اور چینی غائب ہے، یوٹیلٹی سٹورز میں آٹا اور چینی دستیاب نہیں،پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 1500روپے ہے،لوبیا کی فی کلو قیمت 200 روپے اور دال ماش فی کلو 250روپے ہے جب کہ سیلہ چاول 139روپے کلو، بیسن 160روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔رمضان میں پیو سادہ پانی، یوٹیلٹی اسٹورز پر 50 ہزار ٹن درآمدی چینی کی فراہمی میں تاخیر ہو گئی اسلا م آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد کا مسلسل دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا جس کے بعد درآمد کا عمل بھی وقتی طور پر روک دیا گیا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چینی کی مہنگی بولیاں موصول ہونے پر ٹینڈر منسوخ کیا گیا جبکہ ٹینڈر منسوخ ہونے سے رمضان سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز کو 50 ہزار ٹن درآمدی چینی کی فراہمی مشکل ہوگئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی درآمد کیلئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کو دوبارہ مہنگی بولیاں موصول ہوئی تھیں جبکہ چینی کی درآمد کیلئے سب سے کم بولی الخلیج گروپ نے دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ چینی کی کم سے کم بولی 544.10 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی تھی اور کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 90 روپے فی کلو میں پڑتی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ٹی سی پی نے چینی کا پہلا ٹینڈر بھی مہنگی بولی ملنے پر منسوخ کیا تھا جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمدی چینی فراہم کرنے کیلئے دوبارہ ٹینڈر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close