گھر بنانے کے لیے 10 لاکھ کے قرضے پر ماہانہ قسط 7 ہزار سے بھی کم، گورنر اسٹیٹ بینک نے اچھی خبر سنا دی

کراچی(آئی این پی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسکیم کے تحت قرض کے لیے شرائط کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا عام طور پر 10لاکھ کے قرضے پر ماہانہ قسط 11ہزار بنتی ہے، لیکن وزیر اعظم اسکیم میں قرضے کی قسط 6ہزار سے کچھ ہی زائد ہے،رضا باقر نے کہا

وزیر اعظم کی اسکیم کے تحت محنت کش طبقے کو آسان قرضے دے رہے ہیں، شرائط میں مزید آسانی کر دی گئی ہے، ملک میں اسٹیٹ بنک کے 16 دفاتر ہیں، اور ہر برانچ میں ہیلپ ڈیسک بنا دیا گیا ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا وزیر اعظم کا وژن ہے کہ تعمیرات اور ہائوسنگ انڈسٹری آگے بڑھے، اس لیے اب آسان شرائط پر بینکوں سے قرضے مل رہے ہیں، ماضی میں ہائوسنگ کے سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی،انھوں نے کہا ہائوسنگ سیکٹر کے لیے چند ماہ میں بینکوں نے 42 ارب سے قرضے بڑھائے ہیں، اس میں اب تک 40ارب کی درخواستیں آ چکی ہیں۔۔۔۔ کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی پشاور(پی این آئی)کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی۔۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا اور موقع پر دو اڈہ سب اسٹینڈ بھی سیل کیے اور کچھ گاڑیوں پر جرمانے بھی

عائد کیے۔ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں صوبائی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائے گی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تمام بس اڈوں میں کرونا ایس او پیز واضح طور پر آویزاں کئے جائیں اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مسافروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنایا جائے ورنہ اڈڈوں کو سیل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بس اڈوں پر باقاعدگی سے سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے اور مسافروں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close