چینی بحران سر پر آ گیا، رمضان سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز کو 50 ہزار ٹن درآمد چینی کی فراہمی مشکل ہوگئی

اسلا م آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد کا مسلسل دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا جس کے بعد درآمد کا عمل بھی وقتی طور پر روک دیا گیا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چینی کی مہنگی بولیاں موصول ہونے پر ٹینڈر منسوخ کیا گیا جبکہ ٹینڈر منسوخ ہونے سے رمضان سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز

کو 50 ہزار ٹن درآمدی چینی کی فراہمی مشکل ہوگئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی درآمد کیلئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کو دوبارہ مہنگی بولیاں موصول ہوئی تھیں جبکہ چینی کی درآمد کیلئے سب سے کم بولی الخلیج گروپ نے دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ چینی کی کم سے کم بولی 544.10 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی تھی اور کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 90 روپے فی کلو میں پڑتی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ٹی سی پی نے چینی کا پہلا ٹینڈر بھی مہنگی بولی ملنے پر منسوخ کیا تھا جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمدی چینی فراہم کرنے کیلئے دوبارہ ٹینڈر دیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close