سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر

کراچی(پی این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1733 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب ملکی مقامی

صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار 700 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 91 ہزار 478 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165 روپے 98 پیسے پر مستحکم رہی۔ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے کروڑوں ڈالر قرض کی منظوری دیدی اسلام آباد(آئی این پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلئے 60کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لیے منظور 60 کروڑ ڈالر قرض کی رقم احساس پروگرام کے ذریعے غربت میں کمی کے لیے استعمال ہوگی، یہ رقم وسیلہ تعلیم پروگرام اور نشوونما پروگرام کے لیے بھی خرچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 50کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طورپر مجموعی طورپرتقریبا 2 ارب ڈالرکی رقم جاری کی جا چکی ہے، پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرقرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019 میں دی گئی تھی اور آئی ایم ایف کا یہ پروگرام 39ماہ میں مکمل ہونا ہے۔

close