سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کے لیے اچھی خبر آ گئی

کراچی(آئی این پی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 550روپے کی کمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1724 ڈالر پر

پہنچ گئی، دوسری جانب ملکی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550روپے اور 472روپے کی کمی ہوگئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 1لاکھ 6ہزار 300روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 91ہزار 607روپے ہوگئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں