پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی نے صارفین کو بڑا جھٹکا دیدیا، کال چاجز میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی سی ایل نے یکم اپریل سے کال چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا ہے، لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز میں 20 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، لینڈ لائن سے موبائل فون پر کال چارجز میں فی منٹ 15 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے، آٹا،

چینی، ادویات سمیت اشیائے خوردونوش، پٹرولیم مصنوعات، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے، اس کے باوجود مختلف مد میں مہنگائی بڑھنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔اس کے براہ راست عوام پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اعلامیہ پی ٹی سی ایل کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ یکم اپریل سے کال چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز میں20 پیسے اضافہ کیا ہے، جس کے بعد فی منٹ کال چارجز1.50روپے ہوں گے۔ اسی طرح لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز میں 15 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔جس کے ساتھ د لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز 2.65 روپے ہوں گے۔ پی ٹی سی ایل کال چارجز میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دُنیا بھر کے درجنوں ممالک میں سفری سہولت فراہم کرنے والی کریم سُپر ایپ کے کارپوریٹ پورٹ فولیو میں شاندار اضافہ ہو گیا ہے۔ کریم کی جانب سے پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ سے اہم معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت کریم کی جانب سے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو کم کرائے میں سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کاروباری اشتراک کی بدولت کریم کی جانب سے پی ٹی سی ایل کے ملک بھر میں 16 ہزار سے زائد ملازمین کو ٹرانسپورٹ کی محفوظ، تیز ترین اور آرام دہ سہولت مہیا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close