کاروبار یا دکان پر نیشنل ٹیکس نمبر آویزاں کرنا لازمی قرار، ورنہ جرمانہ ہو گا، نیا قانون نافذ کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا۔ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، ٹیکس قوانین میں 75 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں اور 62 اداروں کو ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 کے تحت

کاروباری مقامات پر این ٹی این یا بزنس کارڈ آویزاں کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے،این ٹی این آویزاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ آرڈیننس کے تحت فریش گریجویٹس کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سمیت کھیلوں کی تمام تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ ٹیکس کریڈٹ میں تبدیل کردی گئی ہے جبکہ فلم انڈسٹری کے لیے ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی۔فلاحی اداروں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، شریف ٹرسٹ اور عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے۔۔۔۔ اس سال گرمیوں کی کتنی چھٹیاں ہوں گی اور امتحانات کب ہوں گے؟ محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال صوبے میں امتحانات اور تعطیلات سے متعلق فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 30 جنوری2021 کو ہونے والی اسٹیرنگ کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے تحت اسکولز اور کالجزکے اکیڈمک سال 2021-2022 میں ہونے والے امتحانات اور 2021 کی چھٹیوں کا شیڈول تیار کردیا۔شیڈول کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لئے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔

گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔حکم نامے کے مطابق امتحانات دو شفٹوں میں صبح اور شام لئے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات نتائج کا اعلان 15 ستمبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا، گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 تک ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close