سونا اتنا سستا ہو گیا کہ یقین کرنا مشکل، فی تولہ نئی قیمت کیا ہو گی؟ خریداروں کیلئے خوشخبری

کراچی (پی این آئی)پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا بھی سستا ہو گیاہے ۔سندھ صرافہ بازار کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا ایک لاکھ چھ ہزار 850 روپے فی تولہ ہو گیاہے ، ملک میں 10گرام سونے کی قدر 300 روپے کم ہو کر 91 ہزار

607 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہے۔ قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا فیصلہ، حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی اسلام آباد(پی این آئی )حکومت نےقومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اضافے کا اطلاق 25 مارچ سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق شہداویلفیئرسرٹیفکیٹس پرشرح منافع 11.28سےبڑھاکر11.52فیصد،بہبود،پنشنرزسرٹیفکیٹس پرشرح منافع 11.28سےبڑھاکر11.52فیصد،ریگولرانکم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 9 فیصد سے بڑھاکر 9.36 فیصد،سپیشل سیونگزسرٹیفیکٹس پرشرح منافع 8.40فیصد سےبڑھاکر8.87فیصد ،ڈیفنس سیونگزسرٹیفیکٹس پرشرح منافع 9.51 فیصد سے بڑھاکر9.68 فیصد ،6 ماہ کے سیونگزسرٹیفیکٹس پرشرح منافع 7.00 سے بڑھاکر7.30 فیصد،3 ماہ کے سیونگزسرٹیفکیٹس پر شرح منافع6.80 فیصد سے بڑھاکر6.92 فیصد ،ایک سال کےسیونگزسرٹیفکٹس پرشرح منافع 7.35فیصد سے بڑھاکر7.40 فیصد کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close