کراچی(پی این آئی )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 80ہزار روپے ہو گئی ۔سندھ صرافی جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 686روپے اضافے کے ساتھ 92ہزار 593روپے ہو گئی ۔ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 745 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے تیز ی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 1 ہزار پوائنٹ بڑھ گیا کراچی (آن لائن )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیز ی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 45ہزار پوائنٹس کے قریب جا پہنچا،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں154ارب روپے کااضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ57.43فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں پی ڈی ایم کی شکست کے بعد سیاسی افق پر حالات بہتر ہونے اور ڈالر کی قدر گھٹنے سے درآمدی لاگت میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی کی توقعات پر نئی سرمایہ کاری،ماہانہ بنیادوں پر لارج اسکیل مینو فیکچرنگ سیکٹر کی نمو 5.36فیصد تک پہنچے کی اطلاعات ،پاکستان یورو بانڈ کے اجراء کیلئے حکومت کی جانب سے بین الاقوانی بینک کی خدمات حاصل کرنے اور رواںماہ یورو بانڈ کے اجراء سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے امکانات ،زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میںڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر آجانے سے روپے کی قدر میں بہتری ،ایشائی ترقیاتی بینک کی سبسڈری کی جانب سے پاکستان کو تیل و گیس کی درآمدات کیلئے 1.1ارب ڈالر کی فنانسنگ سہلوت دینے اور ترسیلات زر کی آمد میں 24فیصد اضافے جیسے عوامل مارکیٹ کی تیزی کا سبب قرار دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ می4دن تیزی رہی اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 1839.45پوائنٹس بڑھ گیا تاہم ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز ،نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سودمیں کمی نہکرنے کی خبروں اور فروری کے دوران صارف قیمتوں میں 8.7فیصد جیسے عوامل آخری دن مارکیٹ پر اثر انداز ہوئے جس کی وجہ سے صرف ایک دن کی مندی میں انڈیکس 726.22پوائنٹس لوز کر گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 1113.23پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 73788.08پوائنٹس سے بڑھ کر 44901.31پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس327.3پوائنٹس کی اضافے سے 18149.37پوائنٹس سے بڑھ کر 18476.67پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس30013.05پوائنٹس سے بڑھ کر 30750.21پوائنٹس پر بند ہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب54ارب71کروڑ20لاکھ27ہزار361روپے ہو گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب92ارب54کروڑ85لاکھ19ہزار849روپے سے بڑھ کر79کھرب 47ارب26کروڑ5لاکھ47ہزار210روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ23ارب روپے مالیت کے55کروڑ40لاکھ68ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم19ارب روپے مالیت کے40کروڑ84لاکھ 59ہزار حصص حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 45615.35پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب ایک موقع پر انڈیکس 43788.08پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر2018کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے1159کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،766میں کمی اور93کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،فوجی سیمنٹ ،بائیکو پیٹرولیم ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ہم نیٹ ورک ،پاک ریفائنری ،میپل لیف ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،غنی گلوبل ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،کوٹ ادو پاور ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ ،فوجی سیمنٹ ،ازگارڈن نائن ،الشہیر کارپوریشن اورحیسکول پیٹرول سر فہرست رہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں