راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے 43 ویں سالانہ عمومی اجلاس کا انعقادہوا،فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے 18مارچ ، 2021 کو اپنی سالانہ جنرل میٹنگ منعقد کی جس میں 62.5 فیصد کا کورم حاصل کیا گیا، جس کی نمائندگی ذاتی طور پر، یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی، اور انفرادی
حصص یافتگان کے ساتھ ساتھ تمام بڑے ایکویٹی ہولڈرز نے بھی بذریعہ پراکسی شرکت کی جس میں فوجی فاؤنڈیشن، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ، سٹی بینک ، ڈوئچے بینک ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ، اٹلس، اے پی ایف، این آئی ٹی، این اے پی ایف اور مختلف دیگر کارپوریٹ اداروں کے نمائندے شامل تھے۔کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی ، بریگیڈ رعسرت محمود، ستارہ امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ) نے ہاؤس کا باضابطہ آغاز کیا۔ چیئرمین ، جناب وقار احمد ملک نے سال 2020 کے دوران حصص یافتگان کو کمپنی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بجٹ سے متعلق تمام اہداف جیسے کہ پیداوار ، فروخت ، محصول ، مالیات کی لاگت ، سرمایہ کاری کی آمدنی اور خالص منافع، سال کے دوران کامیابی سے حاصل کیے گئے۔ کمپنی کوویڈ 19 کے نا مساعد حالات میں بھی ملازمین کے لئے صحت اور حفاظت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے کے علاوہ بلا تعطل کاروباری کارروائیوں کو یقینی بنانے بشمول مسلسل جاری سپلائی چین کے ذریعے مذکورہ بالا اہداف حصول میں کامیاب رہی۔چیف ایگزیکٹو اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر ایف ایف سی ، لیفٹیننٹ جنرل طارق خان ، ہلال امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ) نے شیئر ہولڈرز کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو کمپنی کے اہداف اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ انھوں نے ایف ایف سی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کمپنی اپنی کارکردگی کے اعلی معیار کو حاصل کرنے اور قابل قدر حصص داروں کو مستقل آمدنی کی فراہمی کے لئے، کٹھن حالات کے باوجود، مسلسل جانفشانی سے کام کرتی رہے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں