غریب پاکستانیوں پر بجلیاں گرانے کا امکان، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنا اضافہ ہو نے کا امکان ہے؟ نیپرا نے درخواست دیدی

اسلام آباد (پی این آئی ) بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)میں درخواست دائرکردی جس میں بجلی کی قیمتوں میں فروری کےلئے اضافہ مانگا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی مجموعی لاگت 33 ارب 57 کروڑرہی۔ اس میں سے 92 کروڑروپے کی بجلی فرنس آئل پرپیدا کی گئی۔ اس طرح فروری میں فرنس آئل پر11 روپے 89 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے نے لائن لاسزکے 16 پیسے فی یونٹ بھی صارفین پرمنتقل کرنے کی درخواست کی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر30 مارچ کوسماعت کرے گی۔ قومی گرڈ میں 1100 میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہو گیا، قوم کو خوشخبری دے دی گئی کراچی (پی این آئی)  پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر قوم کوبڑی خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں ایٹمی بجلی گھر کینپ ٹو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہےجس سے قومی گرڈ کو 1100 میگا واٹ کی ماحول دوست، با کفایت اور قابل بھروسہ بجلی دستیاب ہوگی۔س سے قبل پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیر انتظام پانچ ایٹمی بجلی گھر چل رہے ہیں جن میں سے کراچی میں کینپ اور دیگر چار پلانٹ چشمہ کے مقام پر واقع ہیں،2-K پاور پلانٹ مئی میں باقاعدہ کمرشل آپریشن کا آغاز کردے گا۔گیارہ سو میگا واٹ کی پیداواری صلاحیت کا ایک اور K-3 ایٹمی بجلی گھر 2021 کے آخر میں نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ رواں سال فروری میں ابتدائی جانچ کے بعد پاور پلانٹ پر حفاظتی ٹیسٹنگ اور جانچ پڑتال کے نئے مرحلے کا آغاز کیا گیا تھا اور اس سے قبل دسمبر میں پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی سے اجازت نامے کے بعد پاور پلانٹ میں ایٹمی ایندھن کی تنصیب کا کام بھی کیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں