سونے کے خریداروں کیلئے بڑا جھٹکا، فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ سات ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 515 روپے کے

اضافے سے 91 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر دو ڈالر اضافے سے 1737 ڈالر ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہوا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی، سعودی عرب میں اضافہ ہونے لگا ریاض(آئی این پی) عالمی مارکیٹ کے برعکس سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مملکت میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں بڑتی ہوئی دیکھی گئی لیکن اضافہ زیادہ نہیں تھا،سعودی عرب میں24قیراط ایک گرام سونا 210.63ریال میں فروخت ہوا جبکہ 21قیراط سونا 184.30ریال میں دستیاب رہا۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ قیمت بدھ کے روز کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ ہیں،اسی طرح 18قیراط ایک گرام سونا 157.97ریال میں بیچا گیا جبکہ چودہ قیراط 1گرام سونے کی قیمت 122.87ریال ریکارڈ کی گئی، جمعرات کے روز ایک اونس سونا 6555ریال میں فروخت ہوا،نرخوں میں اضافے کے باعث 21قیراط کے 8گرام سونے کا بسکٹ 1474.40ریال تک پہنچ گیا۔ پہاڑ کی کھدائی کے دوران سونا نکل آیا مقامی افراد مالا مال ہو گئے اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افریقی ملک کانگو میں پہاڑ کی کھدائی کے دوران سونا نکل آیا جسے مقامی افراد نے جمع کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کانگو میں ایک پہاڑ کی کھدائی کے دوران نکلنے والی مٹی میں 60 سے 90 فیصد سونے کے ذرات موجوت تھے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جسے

دیکھ کر وہاں کام کرنے والے مزدور خوش ہو گئے۔پہاڑ سے سونا نکلنے کی خبر آنا فاناً اطراف کے دیہاتوں میں پھیل گئی اور مقامی افراد بڑی تعداد میں سونا جمع کرنے پہنچ گئے اور بڑی مقدار میں سونا ملی مٹی اپنے گھروں میں لے گئے۔سونا جمع کرنے کے دوران مختلف افراد اور خاندانوں میں جھگڑا بھی ہوا جسے کنٹرول کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔سوشل میڈیا پر سونا جمع کرنے کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی جس میں مقامی دیہاتیوں کو سونا جمع کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سونا نکلنے کی اطلاع پر کانگو حکومت نے پہاڑ کی کھدائی رکوا دی اور سیکیورٹی اہلکاروں کو وہاں تعینات کر دیا گیا۔واضح رہے کہ افریقی ملک کانگو ہیرے، سونے اور قیمتی دھاتوں سے مالا مال ملک ہے جہاں پہاڑوں سے سونا پہلے بھی نکلتا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں