عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی، سعودی عرب میں اضافہ ہونے لگا

ریاض(آئی این پی) عالمی مارکیٹ کے برعکس سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مملکت میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں بڑتی ہوئی دیکھی گئی لیکن اضافہ زیادہ نہیں تھا،سعودی عرب میں24قیراط ایک گرام سونا 210.63ریال میں فروخت ہوا جبکہ 21قیراط سونا

184.30ریال میں دستیاب رہا۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ قیمت بدھ کے روز کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ ہیں،اسی طرح 18قیراط ایک گرام سونا 157.97ریال میں بیچا گیا جبکہ چودہ قیراط 1گرام سونے کی قیمت 122.87ریال ریکارڈ کی گئی، جمعرات کے روز ایک اونس سونا 6555ریال میں فروخت ہوا،نرخوں میں اضافے کے باعث 21قیراط کے 8گرام سونے کا بسکٹ 1474.40ریال تک پہنچ گیا۔۔۔۔۔سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟ خریداروں کیلئے خوشخبریکراچی(پی این آئی)عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 1728ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750روپےاور 643روپے کی کمی واقع ہوئی۔اس کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 106400روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 91221روپے ہوگئی۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1370روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1174روپے 55پیسے پر مستحکم رہی۔

امریکی کرنسی کا زوال جاری، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کم ترین سطح پر آگیا، بڑی کمی ریکارڈ کی گئی کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے کمی ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی جس پر کاروباری افراد مسرت کا اظہار کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 156.72 سے کم ہو کر 155 روپے 74 پیسے پر آ گیاہے ۔سات ماہ کے دوران ڈالر 163.43 روپے سے کم ہو کر ایک سال کی کم ترین سطح 155.72 روپے پر آ گیاہے ۔ ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کے مستحکم ہونے سے پاکستان کے قرضوں میں بھی کمی ہوئی ہے ۔ وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ پانچ روپے سے زائد اضافے کا فیصلہ اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے ایک ایسے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت آئندہ 2 برس میں کم از کم تین مراحل میں ملک بھر میں بجلی کے بنیادی نرخوں میں فی یونٹ مجموعی طور پر 5.36 روپے (34 فیصد سے زیادہ) اضافہ ہوگاجبکہ ان میں ٹیکسیوں کا فیصلہ وقت کے ساتھ کیا جائے گا یہ اضافہ بجلی کی بنیادی قیمت پر ہوگا.رپورٹ کے مطابق سی ڈی ایم پی کو وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close