لاہور(آئی این پی)ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مسلسل تیزی سے گرنے لگی، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 28 پیسے سستی ہو گئی،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 28 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 157 روپے سے کم ہو کر 156 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔۔۔۔ سٹوڈنٹس دل لگا کر امتحانات کی تیاری کر یں، ذہین طلبہ و طالبات کو بڑی خوشخبری سنا دی گئیاسلام آباد (پی این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے80فیصد یا زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکو سکالر شپ فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگراموںمیں داخل طلباءو طالبات جو سمسٹر بہار 2020کے فائنل امتحانات میں کم از کم 80فیصد نمبر حاصل کرچکے ہیں وہ طلبہ اِس سکالرشپ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں درخواست دے سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ، رانا طارق جاوید کے مطابق فی طالب علم سکالرشپ کی شرح اور مستفید ہونے والے طلباءو طالبات کی تعداد کا تعین ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے پاس دستیاب فنڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔سمسٹر خزاں 2020ءکے پہلے مرحلے کے امتحانات ملک بھر میں جاری ہیں ، رواں سمسٹر کے امتحانات میں بھی 80فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباءمیرٹ سکالرشپ اسکیم سے استفادہ کرسکیں علاوہ ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ان کوداخلہ فیس
میں رعایت اور وظائف کی شکل میں سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی فنڈ بھی مختص کیا ہے۔اِن دنوں سمسٹر بہار 2021ءکے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں ، اس لئے فیس میں رعایت حاصل کرنے کے لئے مستحق طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قریب ترین ریجنل آفس میں داخلوں کی مقررہ تاریخ سے قبل درخواست دیں۔ریجنل آفسسز میں قائم اسسمنٹ کمیٹیاں دستیاب فنڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس میں رعایت کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرکے یونیورسٹی غریب اور مستحق طلباءکو فیس میں رعایت فراہم کرے گی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے80فیصد یا زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکو سکالر شپ فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگراموںمیں داخل طلباءو طالبات جو سمسٹر بہار 2020کے فائنل امتحانات میں کم از کم 80فیصد نمبر حاصل کرچکے ہیں وہ طلبہ اِس سکالرشپ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں درخواست دے سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں