اسلام آباد(پی این آئی) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کاسلسلہ جاری ، ڈالر کی قدر سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کی کمی ہوئی اور وہ اس وقت 156.71 پر فروخت ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مارچ کو ڈالر کی قیمت 156.58 روپے تھی جس کے بعد وہ اپنی بلند ترین سطح 168.43 تک پہنچا۔اگست 2020 سے تاحال ڈالر کی قدر 7 فیصد کم ہوئی ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2021 میں ڈالر کرنسی کی ویلیو نہ ہونے کے برابر ہو جائے گی ،معاشی ماہرین مچ فیررسٹین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ 2021 کی ایسی بریکنگ نیوز ہے کہ جس کی طرف ابھی تک کسی کا دھیان ہی نہیں جا رہا۔ا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں