پیٹرول قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟ حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کا پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ، مٹی کی تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ 16 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے تکاضافے کا امکان

ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کیلئے سمری حکومت کو ارسال کی جس کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی ہے۔ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز پر اپنی تجویز دیگی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ غریب عوام کیلئے رمضان سے قبل بڑی خوشخبری، چینی صرف 60روپے کلو جبکہ گھی اور دیگر اشیا کتنی سستی ہوگئیں؟تفصیلات آگئیں لاہور (نیوزڈیسک) حکومت پنجاب نے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا ، صوبہ بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے صوبے کے عوام کے لیے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے تحت صوبے بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت تقریبا 3 ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے گی ، جس کے نتیجے میں صوبے کی عوام کو آٹے کا 10 کلو کا تھیلارمضان بازاروں میں مارکیٹ پرائس سے 120 روپے سستا ملے گا ، رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں دستیاب ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں پھل اور سبزیاں 2018ء کے ریٹ کے مطابق صارفین کو دستیاب ہوں گی ، دال چنا، بیسن، کھجوراوردیگر اشیاء ضروریہ بھی 2018ء کے نرخوں پر ملیں گی ، رمضان بازاروں میں

چینی 60 روپے فی کلو دستیاب ہو گی، جب کہ گھی، چکن اور انڈے مارکیٹ سے 10سے 15 روپے کم قیمت پر رمضان بازاروں میں ملیں گے ، رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس لگائی جائیں گی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کردی ، سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، سہولت بازاروں کے ذریعے اپنے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے مستقل نجات دلاؤں گا ، رمضان بازاروں کے انتظامات کیلئے کم سے کم اخراجات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ، خریدارو ں کی زندگیو ں کے تحفظ کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close