غریب عوام کیلئے رمضان سے قبل بڑی خوشخبری، چینی صرف 60روپے کلو جبکہ گھی اور دیگر اشیا کتنی سستی ہوگئیں؟تفصیلات آگئیں

لاہور (نیوزڈیسک) حکومت پنجاب نے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا ، صوبہ بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے صوبے کے عوام کے لیے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے تحت صوبے بھر میں 313

رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت تقریبا 3 ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے گی ، جس کے نتیجے میں صوبے کی عوام کو آٹے کا 10 کلو کا تھیلارمضان بازاروں میں مارکیٹ پرائس سے 120 روپے سستا ملے گا ، رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں دستیاب ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں پھل اور سبزیاں 2018ء کے ریٹ کے مطابق صارفین کو دستیاب ہوں گی ، دال چنا، بیسن، کھجوراوردیگر اشیاء ضروریہ بھی 2018ء کے نرخوں پر ملیں گی ، رمضان بازاروں میں چینی 60 روپے فی کلو دستیاب ہو گی، جب کہ گھی، چکن اور انڈے مارکیٹ سے 10سے 15 روپے کم قیمت پر رمضان بازاروں میں ملیں گے ، رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس لگائی جائیں گی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کردی ، سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، سہولت بازاروں کے ذریعے اپنے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے مستقل نجات دلاؤں گا ، رمضان بازاروں کے انتظامات کیلئے کم سے کم اخراجات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ، خریدارو ں کی زندگیو ں کے تحفظ کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close