پاکستانی معیشت کیلئے بہت اچھی خبر، دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے ایک ارب ڈالر قرض کی واپسی کا کوئی تقاضا نہیں کیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے لیا گیا ایک ارب ڈالر قرض گزشتہ ہفتے واپس کرنا تھا تاہم یو اے ای نے ابھی تک اس کی واپسی کا کوئی تقاضا نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق

امارات سے اس حوالے مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ ہفتے اس سلسلے میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر رکھنے کے لیے اس رقم کی اشد ضرورت ہے جب کہ گزشتہ ہفتے قرض کی واپسی کا تقاضا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر یہ ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وہ امارات سے اس سلسلے میں رابطے میں ہیں تاہم اس مرحلے پر تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔ سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار کا اضافہ ہوا؟ تفصیلات آگئیں لاہور (پی این آئی )ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار 550روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ سات ہزار روپے ہو گئی ہے ۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر میں 2185 روپے اضافے سے 91735 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافےسے 1727 ڈالر فی اونس ہے۔گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ قیمت دو ہزار 350 روپے کمی سے ایک لاکھ چار ہزار 450 روپے اور 10 گرام سونا ایک ہزار 928روپے سستا ہوکر 89 ہزار 550 روپے کا ہوگیاتھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مندی کے باعث سرمایہ کاروں کےکھربوں روپے ڈوب گئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 3کھرب 99ارب 49 کروڑ 50 لاکھ 58 ہزار 820 روپے ڈوب گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اقتصادی افق پر مثبت اشاریوں کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے کاروباری سرگرمیاں بدترین مندی کی لپیٹ میں رہیں۔ گزشتہ ہفتے سینیٹ الیکشن، سیاسی عدم استحکام اور افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح مارکیٹ پر اثرانداز رہیں جبکہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے مستقبل میں کاروبار اور برآمدات متاثر ہونے خدشات نے بھی مایوسی پیدا کی۔ہفتہ وار کاروبار میں مندی کے سطب

انڈیکس کی 45ہزار، 44ہزار اور 43 ہزار پوائنٹس کی سطحیں بھی گرگئیں۔ سیاسی افق پر غیر یقینی کیفیت کی وجہ سےسرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار کیا۔ ہفتہ وار کاروبار میں 4 سیشنز میں مندی اور ایک میں تیزی رہی۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 3 کھرب 99 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ 58 ہزار 820 روپے ڈوب گئے جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 77کھرب 92ارب 54کروڑ 85لاکھ 19ہزار 849روپے ہوگیا۔ہفتہ وار کاروبار میں 100 انڈیکس2049.27 پوائنٹس گھٹ کر43788.08 پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کےایس ای 30انڈیکس1024.46 پوائنٹس گھٹ کر18149.37 پوائنٹس پربند ہوا۔ کے ایم آئی 30انڈیکس 3888.26 پوائنٹس گھٹ کر72524.63 پوائنٹس پربند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس1151.17 پوائنٹس گھٹ کر21677.36 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close