کراچی (پی این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4دنوں سے جاری شدید مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اورکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری کی گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے
1008.32پوائنٹس کے اضافے سی43788.08پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ77.91فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب 45ارب38کروڑ35لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی کی نسبت 8.97فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ مین جمعہ کو کاروبارکے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور مسلسل چار روز کے شدید مندی کے نتیجے میں حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری کی جس کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس 43ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئی43985پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 43800اور43900کی نفسیاتی حدیں برقرارنہ رہ سکیں لیکن تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1008.32پوائنٹس کے اضافے سی43788.08پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس288.17پوائنٹس کے اضافے سے18149.37پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 640.44پوائنٹس کے اضافے سی30013.05پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی321کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ74میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیںبڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت76کھرب47ارب16کروڑ50لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب92ارب54کروڑ85لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میںوائتھ پاک کے حصص کی قیمت70.12روپے کے اضافے سے 1005.12روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت65.74روپے کے اضافے سے 987.99روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ200روپے کی کمی سے 9500روپے اورسن ریزٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت60.25روپے کی کمی سی948 روپے ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں