ڈالر پھر دھڑام سے نیچے آگرا، روپے کی قدر میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈالر کے انٹربینک ریٹ 4 پیسے گھٹ کر 157 روپے 08 پیسے کی سطح پر بند ہوئے اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 157 روپے 25 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔ IMF شرائط، جولائی سے 140 ارب کے نئے ٹیکسوں کی

منظوری اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ نے منگل کے روز آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے 140ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کی منظوری دیدی ہے جو اس سال جولائی سے نافذالعمل ہوں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں انکم ٹیکس (دوسرے ترمیمی) ایکٹ ،سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی ایکٹ اور سٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ کی منظوری دی گئی۔ سال رواں بعض شعبوں کو ٹیکسوں میں دی گئی چھوٹ ختم کرنے سے 1.4ٹریلین روپے الگ اکٹھے کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف نے اپنی شرائط منوانے کیلئے پاکستان کودیئے جانے والے 6 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کو روک رکھا ہے ۔اس کیلئے عالمی ادارے نے شرائط عائد کررکھی تھیں کہ بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں جس کی وزیراعظم ایک سال سے مزاحمت کرتے آرہے تھے۔ لیکن اب بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کیلئے 30 دیگرشرائط کے ساتھ یہ دومطالبات بھی پورے کردیئے گئے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیونے80 قسم کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ نے منگل کے روز آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے 140ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کی منظوری دیدی ہے جو اس سال جولائی سے نافذالعمل ہوں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں انکم ٹیکس (دوسرے ترمیمی) ایکٹ ،سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی ایکٹ اور سٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں