کراچی (پی این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی شدید مندی کا تسلسل برقرار رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس44ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 531.23پوائنٹس کی کمی سے 43691.68پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 68.26فیصد کمپنیوں
کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 99ارب37کروڑ2 روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی کی نسبت26.21فیصدکم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبارکے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس44ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 43620پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحا ن آخر تک غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس531.23پوائنٹس کی کمی سے 43691.68پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 244.75پوائنٹس کی کمی سی18325.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 344.44پوائنٹس کی کمی سے 30038.08پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر397کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی110کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ271میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیںگرنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب30ارب94کروڑ63لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب31ارب57کروڑ61لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میںباٹا کے حصص کی قیمت37.43روپے کے اضافے سے 2170.28روپے اور کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 36.82روپے کے اضافے سے 2750روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ500روپے کی کمی سے 9700روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت69.75روپے کی کمی سی1500.15 روپے ہوگئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی شدید مندی کا تسلسل برقرار رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس44ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 531.23پوائنٹس کی کمی سے 43691.68پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں