وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، سونے کی قیمتوں سے متعلق بری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1712 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور

687 روپے کا اضافہ ہوگیا۔اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 103800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 88992 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1131 روپے 68 پیسے پر مستحکم رہی۔ IMF شرائط، جولائی سے 140 ارب کے نئے ٹیکسوں کی منظوری وفاقی کابینہ نے منگل کے روز آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلیے 140ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کی منظوری دیدی ہے جو اس سال جولائی سے نافذالعمل ہوں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں انکم ٹیکس (دوسرے ترمیمی) ایکٹ ،سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی ایکٹ اور سٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ کی منظوری دی گئی۔ سال رواں بعض شعبوں کو ٹیکسوں میں دی گئی چھوٹ ختم کرنے سے 1.4ٹریلین روپے الگ اکٹھے کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف نے اپنی شرائط منوانے کیلئے پاکستان کودیئے جانے والے 6 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کو روک رکھا ہے ۔اس کیلئے عالمی ادارے نے شرائط عائد کررکھی تھیں کہ بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں جس کی وزیراعظم ایک سال سے مزاحمت کرتے آرہے تھے۔ لیکن اب بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کیلئے 30 دیگرشرائط کے ساتھ یہ دومطالبات بھی پورے کردیئے گئے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیونے80 قسم کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ نے منگل کے روز آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلیے 140ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کی منظوری دیدی ہے جو اس سال جولائی سے نافذالعمل ہوں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں انکم ٹیکس (دوسرے ترمیمی) ایکٹ ،سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی ایکٹ اور سٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close