مرغی کا گوشت مہنگا ہوتے ہی مردہ مرغی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

لاہور( پی این آئی ) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت6روپے کمی ے338روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت4روپے کمی سے233روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے164روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔ دوسری جانب نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق

ساہیوال میں ایک کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جنہوں نے 25 من مردہ مرغیاں فروخت کرنے کی ڈیل کی تھی۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ملزمان نے یہ مرغیاں ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں سپلائی کرنی تھیں۔ مارکیٹ میں گوشت کا ریٹ 500 روپے فی کلو سے اوپر جاچکا ہے لیکن ملزمان مردہ مرغی 100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایک عرصے سے مردہ مرغیاں شادی ہالز اور فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر فروخت کرتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close