اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی جانب سے چھ ارب 37 کروڑ روپے کا رمضان پیکج تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر 19 بنیادی ضرورت کی اشیا پر 50 روپے تک کی رعایت دی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر چائے کی پتی 50 روپے، گھی 43 ، چینی 40
اور آٹا ساڑھے 30 روپے تک سستا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے، مسور کی دال 30 روپے، چنے کی دال 15 روپے،سفید چنے 25 روپے، مونگ اور ماش کی دال 10 روپے فی کلو سستی کی جائے گی۔رمضان پیکج کے تحت مشروبات اور دودھ کی قیمت میں 20 روپے ، بیسن اور کھجور کی قیمت میں 10 روپے اور چاول کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کمی کی جائے گی۔ سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا کئی روز تک قیمت میں کمی کے بعد سونا آج مہنگا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ تین ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ملک میں 10 گرام سونا 428 روپے کے اضافے سے 88 ہزار 305 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1703 ڈالر ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی آرہی تھی۔ گزشتہ روز بھی سونا 50 روپے سستا ہوا تھا۔ حکومت کی جانب سے چھ ارب 37 کروڑ روپے کا رمضان پیکج تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر 19 بنیادی ضرورت کی اشیا پر 50 روپے تک کی رعایت دی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر چائے کی پتی 50 روپے، گھی 43 ، چینی 40اور آٹا ساڑھے 30 روپے تک سستا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے، مسور کی دال 30 روپے، چنے کی دال 15 روپے،سفید چنے 25 روپے، مونگ اور ماش کی دال 10 روپے فی کلو سستی کی جائے گی۔رمضان پیکج کے تحت مشروبات اور دودھ کی قیمت میں 20 روپے ، بیسن اور کھجور کی قیمت میں 10 روپے اور چاول کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کمی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں